طلال چودھری کی ن لیگ کی ہی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں کے ساتھ لڑائی کا معاملہ نیا رنگ اختیار کر گیا


مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی ن لیگ کی ہی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں کے ساتھ لڑائی کا معاملہ نیا رنگ اختیار کر گیا اور خاتون ایم این اے نے اپنی نشست چھوڑنے کی دھمکی دیدی ہے جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے اور طلال چوہدھری کے زخمی ہونے کی وجہ ان کا کار ایکسیڈنٹ بتا رہی ہے ۔ 

اردو سیاست نامی ویب سائٹ کے مطابق ن لیگ کی خاتون ایم ایناسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی ن لیگ کی ہی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں کے ساتھ لڑائی کا معاملہ نیا رنگ اختیار کر گیا اور خاتون ایم این اے نے اپنی نشست چھوڑنے کی دھمکی دیدی ہے جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے اور طلال چوہدھری کے زخمی ہونے کی وجہ ان کا کار ایکسیڈنٹ بتا رہی ہے ۔ 

اردو سیاست نامی ویب سائٹ کے مطابق ن لیگ کی خاتون ایم این  اے کے بھائیوں نے طلال چودھری کو پھینٹی لگائی ہے جس کی وجہ  سے ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ لاہور کے نیشنل ہسپتال میں داخل ہیں جہاں پر ان کی سرجری بھی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق خاتون ایم این اے اور طلال چوہدری کے درمیان ایک طویل افیئر رہا ہے جس کے بعد خاتون ایم این اے نے ان سے دوستی ختم کر کے ایک اور سیاسی رہنما سے تعلقات قائم کر لئے ہیں ۔ 

طلال چوہدری نے اس خاتون ایم این اے کا پیچھا نہ چھوڑا اور ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے پکڑ کر طلال چوہدری کی پٹائی کر دی۔ن لیگ کے ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ طلال چوہدری کے ہاتھ اور بازو سمیت جسم کے متعدد ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ خاتون ایم این اے کا تعلق بھی فیصل آباد سے بتایا جاتا ہے اور وہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہو کر آئیں تھیں ۔ 

دوسری طرف ن لیگ کی ترجمان مریم اورانگزیب کا موقف کہ خاتون ایم این اے کے بھائیوں کی جانب سے طلال چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاعات درست نہیں وہ فیصل آباد جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کی وجہ سے ان کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی ہے اور ن لیگ کی کوشش ہے کہ اس کو کاؤنٹر کیا جائے ۔ 

دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ اس خاتون ایم این اے نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور مریم نواز کو تمام صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایم این اے نہیں رہنا چاہتی تاہم ن لیگ ان کا استعفیٰ چھپا رہی ہے اور معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔دوسری طرف فیصل آباد پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کی تشدد کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے جو ان کے پاس موجود ہے لیکن پولیس اس واقعہ کی مزید تفصیلات اور وجوہات بتانے سے گریزاں ہے ۔

 

Comments