سرکاری تعلیمی اداروں نے کرونا وائرس کی لہر میں تیزی


  کرونا وائرس کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے بند رہنے والے سرکاری  سکولوں کے کھلنے کے بعد سکولوں سے کرونا سے متاثرہ طلباء و طالبات کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے ۔ 

 بتایا گیا ہے  کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے سکول کھلنے کے بعد شہر کے مختلف سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے نمونہ جات حاصل کر کے انہیں لیبارٹری سے چیک کرایا گیا ۔  تو مقامی سکول  کے 34 بچے کرونا کے وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں ، 

 جبکہ ان حالات کے باوجود محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے شیڈول کے مطابق سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس انے ایک ٹویٹ میں واضح کردیا ہے کہ سکولز کھولنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تمام سکولز اپنے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے ۔ 

 

Comments