میاں صاحب نے دھواں دار تقریر نہیں مسائل بیان کیے
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے میاں صاحب نے دھواں دار تقریر نہیں کی ، مسائل بیان کیے ہیں ، یہ حکومت کیسے آئی سب کو پتا چل گیا ہے ۔
نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے اور لوگوں کی زندگیا ں تباہ کررہا ہے ، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی ججمنٹ کے بعد نیب کی کارکردگی کھل گئی ، جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب صرف سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنارہا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر عوام کو دکھایا جائے ،
انہوں نے کہا کہ آخری بل میں ہماری 20 ترامیم تھیں لیکن پارلیمنٹ میں 7 بل ہماری ترامیم کے مطابق پاس ہوئے جبکہ دیگر بد نیتی پر مبنی بل پاس کرائے گئے جس کا فیٹف سے کوئی تعلق نہیں ، ہماری روایات کچھ قانون سے ہٹ کر بن گئی ہیں ، نیب میں پہلے ہی اینٹی منی لانڈرنگ کاقانون موجود ہے . بل میں حکومت کسی کا بھی کمپیوٹر ہیک کرسکتی ہے ۔
ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا ہے اور پورا پاکستان جانتا ہے کہ یہ حکومت کیسے آئی ۔ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہرہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ کسی بھی پاکستانی کا پیچھا کر سکے ، کسی کے بھی فون کو ٹیپ کر سکے ہیں ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا چاہیے ۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دھواں دار تقریر نہیں کی مسائل بیان کیے ہیں ، حکومت کیسے آئی سب کو پتہ چل گیا ہے ۔

Comments
Post a Comment