نواز شریف نے دعوت قبول کر لی، اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے


 ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے دعوت قبول کر لی ، اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ۔ 

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔ 

 مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف میں فون پر سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ کیا ہوا تھا ۔


Comments