پنجاب حکومت حمزہ شہباز کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنارہی ہے
مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت حمزہ شہباز کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنارہی ہے ،
تبدیلی سرکارپولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال اورتحریک انصاف پولیس کو گھر کی لونڈی بنانا چاہتی ہے ، میاں نواز شر یف جونہی صحت مند ہو نگے وہ خود عد لیہ کے سامنے پیش ہو جا ئیں گے ۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر قانون کی عمل داری یقینی بنانے کے لئے واپس وطن لوٹے تھے۔ لہٰذا قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کے احترام کے حوالے سے جو روشن مثال نواز شریف نے قائم کی ہے ، اس کو دیکھتے ہوئے اب ان کے بارے میں کوئی بحث کرنا نہ صرف ان کی قائم کردہ اعلیٰ مثال قائم بلکہ انسانیت کی بھی توہین کے مترادف ہے ۔

Comments
Post a Comment