افریقی نژاد امریکی شہری کی موت کے بعد پولیس افسران معطل
امریکا میں ایک افریقی نڑاد امریکی سیاہ فام شہری کے خلاف مبینہ پولیس تشدد کے ایک نئے کیس کے بعد سات پولیس افسران کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک اسٹیٹ کے شہر روچیسٹر کے میئر لولی وارن نے بتایا سیاہ فام شہری کے خلاف مبینہ پولیس تشدد کے ایک نئے کیس کے بعد سات پولیس افسران کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے ۔
اس پیش رفت سے ایک روز پہلے مذکورہ افریقی نڑاد امریکی باشندے کے گھر والوں نے پولیس کے اْس آپریشن کی ایک ویڈیو جاری کی تھی، ۔ اس ویڈیو میں ڈینیئل پروڈ کو برہنہ گھٹنے ٹیکے دکھایا گیا اور اْس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں ۔
مزید یہ کہ ڈینیئل نے پولیس والوں کے تھوکنے سے بچنے کے لیے اپنے سر پر ایک بوری ڈالی ہوئی ہے ۔ 41 سالہ یہ افریقی امریکی باشندہ ایک ہفتے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا ۔

Comments
Post a Comment