وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ،
موٹروے پربھاری ٹیکسز کی وصولی کے باوجود جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کیلئے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آتی ۔ لاہور سیالکوٹ اور لاہور کراچی موٹروے پر سفر کرنا شہریوں کیلئے عذاب بن چکا ہے ۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو کھلے چھ ماہ گزر گئے مگر وہاں پولیس ، چیک پوسٹ اور نہ ہی کوئی سہولت موجود ہے ،
اس سے جرائم بڑھنے لگے ہیں ۔ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ وزارت مواصلات کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید فوری عہدے سے مستعفی ہوں ۔ ان کی جگہ وزارت مواصلات کی اہم وزارت کسی اہل شخص کو دی جائے۔یہ ایوان موٹروے جیسے اہم منصوبے پر شہریوں سے زیادتی کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔وزارت مواصلات شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔

Comments
Post a Comment