ن لیگ نے شیخ رشید کے بیانات پر معتبر قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے شیخ رشید کے بیانات پر معتبرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ لاہور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے شیخ رشید کے بیانات پر معتبرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ مناسب ہوگا غیراعلانیہ ترجمان کی بیقابو زبان کو تالے لگائے جائیں ، ورنہ قومی کمیشن بنایا جائے ، جو اْن ذمہ داروں کا تعین کرے جن کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر جوابدہی کا سامنا ہوا ۔
انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اے پی سی اعلامیہ اور کانفرنس تقاریر کے بعد غیراعلانیہ ترجمان واویلا مچا رہے ہیں ۔ ”نادان دوست“ شجرِممنوعہ موضوعات کو قوم کی توجہ کا مرکز بنا رہے ہیں ۔ مناسب ہوگا غیراعلانیہ ترجمان کی بیقابو زبان کو تالے لگائے جائیں ، یا پھر ان ممنوعہ موضوعات پر کھلے مباحثے کو برداشت کرنے کی سکت پیدا کی جائے ۔
پرویز رشید نے کہا کہ بصورت دیگر معتبر قومی کمیشن قائم کیا جائے ۔ کمیشن اْن ذمہ داروں کا تعین کرے جن کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر جوابدہی کا سامنا ہوا ۔

Comments
Post a Comment