موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع . مسلم لیگ (ن) نے لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر وزیراعلی عثمان بزدار سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔
رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پندرہ روز بعد بھی مرکزی ملزم عابد گرفتار نہ ہونے کے ذمہ دار عثمان بزدار ہیں ، اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری بزدار حکومت کی ناکامی ہے ۔ مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فوری مستعفی ہوں اور زیادتی کرنے والے مجرموں کو سر عام پھانسی کی سزا دی جائے۔

Comments
Post a Comment