کورونا سے کیسے نمٹنا ہے دنیا پاکستان سے سیکھے


 عالمی ادارہ صحت  نے کورونا وباء  کیخلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کی پذیرائی کرتے ہوئے دنیا کو پاکستان سمیت 7  ممالک سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔عالمی ادارے کورونا کیخلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کی پذیرائی کرتے ہوئے ایک آواز ہوگئے ، 

 ڈبلیو ایچ او نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی وباء  سے کیسے نمٹنا ہے ، دنیا پاکستان سے سیکھے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان سمیت 7  ممالک جن میں تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ ، اٹلی ، منگولیا ، ماریشس ، یوراگوئے اس مہلک وباء  کیخلاف تیاری، ردعمل میں دنیا کیلئے سبق ہیں اور باقی ماندہ ممالک ان کی تقلید کرسکتے ہیں ۔ 

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس نے یاد دلایا کہ کثیرالجہتی نظام صحت انتہائی ناگزیر ہے ، ہمیں آئندہ کی عالمی وباء  کیلئے تیاراور کورونا وباء  سے سبق سیکھنا ہوگا ۔  ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ اس سبق کو پاکستان سمیت 7  ممالک دنیا کو بہتر سکھا سکتے ہیں ، انہوں نے مستقبل کی وباء  کیلئے دنیا کو تیار رہنے کا انتباہ بھی جاری کیا ۔ 

سربراہ ڈبلیو ایچ او کاکہنا تھا کہ یہ آخری وباء   نہیں، تاریخ بتاتی ہے وبائیں، بیماریاں زندگی کی حقیقت ہیں،آئندہ جب بھی وباء  آئے ، دنیا کو لازماً آج سے زیادہ تیار ہونا چاہیے ، آج شعبہ صحت میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے ،آج شعبہ صحت کو سماجی ، اقتصادی ، سیاسی استحکام کی بنیاد بنانا ناگزیر ہے، ادویہ میں بہت بہتری آئی لیکن بیشتر ممالک نے شعبہ صحت کو نظر انداز کیا ہے ۔ ڈاکٹر ٹیڈروس نے مزید کہا کہ محفوظ اورصحتمند مستقبل کیلئے ہرملک کوشعبہ صحت میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی ۔


Comments