حقیقت بتا رہا ہوں نیب چلائیں یا ملک


 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوسال سے نیب   پولیٹیکل انجینئرنگ اور اپوزیشن کو دبانے کا طریقے پر کاربند ہے نیب جتنے مرضی جھوٹے کیس بنائے نہ ہم نیب سے گھبراتے ہیں نہ ہی ڈرتے ہیں موجودہ حکومت کے کسی ایک آدمی کے خلاف انکوائری نہیں ہوئی ۔ 

 ہر دو نمبر آدمی آج وزیر اور مشیر بنا ہوا ہے ان سے کیا توقع رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر پیشی کے بعد میڈیا سے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں ٹی وی کیمرے عدالت کے اندر ہوں تاکہ لوگوں کو حقیقت پتہ اسلام آباد  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوسال سے نیب   پولیٹیکل انجینئرنگ اور اپوزیشن کو دبانے کا طریقے پر کاربند ہے نیب جتنے مرضی جھوٹے کیس بنائے نہ ہم نیب سے گھبراتے ہیں نہ ہی ڈرتے ہیں موجودہ حکومت کے کسی ایک آدمی کے خلاف انکوائری نہیں ہوئی ۔ 

 ہر دو نمبر آدمی آج وزیر اور مشیر بنا ہوا ہے ان سے کیا توقع رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر پیشی کے بعد میڈیا سے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں ٹی وی کیمرے عدالت کے اندر ہوں تاکہ لوگوں کو حقیقت پتہ چلے آج جب عوام مشکلات کا شکار ہیں تو حکومت اپوزیشن کا شکار ہیں میرے خلاف خبریں لیک کی گئیں کہ اسے بھارتی کمپنی سے پیسے ملے ۔ 

 آج 53 روپے کی چینی 110 روپے میں بک رہی ہے چیئرمین نیب نہیں بولا وہ اس پر بھی نوٹس لیں کراچی میں وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میں کرپشن کر رہے ہیں ۔ اے پی سی اس لیے ہو رہی ہے کہ وہاں مشاورت سے لائحہ عمل طے ہو گا پاکستان کے عوام ہم سے امید لگائے بیٹھے ہیں آج نیب کی حقیقت بچہ بچہ جانتا ہے حقیقت بتا رہا ہوں کہ نیب چلا لیں یا ملک چلا لیں یہ حقیقت کہ عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں ایک سچائی کا کمیشن بنا دیں تاکہ آئندہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں آج بھی وقت ہے تہیہ کر لیں کہ الیکشن شفاف ہوں گے پارٹی نے میاں صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ علاج مکمل کرانے کے بعد ہی آئیں علاج کروانا ان کا حق ہے عدالتیں یہی ہیں عدالتوں کی کارروائی نہیں رک رہی علاج مکمل ہونے کے بعد واپس آ کر وہ عدالتوں میں حاضر ہوں گے ن لیگ کی قیادت نہ پہلے جھوٹے کیسز سے گھبرائی ہے اور نہ ہی گھبرائے گی ۔

 

Comments