جدید جمہوریت کی راہ میں بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیرجمہوری اسٹرکچرہے
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپناغیر جمہوری اسٹرکچر ہے ۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیرجمہوری اسٹرکچرہے ، جو میرٹ کی بنیاد پر لیڈرشپ کے بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازاوربلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے ۔

Comments
Post a Comment