عمران خان تمام انتخا بی وعدو ں کو ہر صورت پوراکریں گے


مرکزی رہنما پی ٹی آئی،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عمران خان تمام انتخا بی وعدو ں کو ہر صورت پوراکریں گے ، 

 اپوز یشن پر یشان ہے کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار حکمرانوں کی بجائے قومی خزانے کی آمدن بڑھ رہی ہے ، عوام کی خوشحالی اور قومی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ 

 اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے جمہوریت کو تجوریاں بھرنے کیلئے استعمال کیا ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند اور اقتصادی صورتحال میں بہتری کی جانب گامزن ہیں ،  ٹیکس ریونیو بڑھانا اور مالیاتی خسارے کو کنٹرول میں رکھناپی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 انہو ں نے کہاکہ جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے اور تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت پر کامل یقین رکھتی ہے اور ہم جمہوریت اور جمہوری ادارو ں کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں ۔  ماضی میں جمہوریت کو ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے استعمال کیا گیا ۔

 

Comments