نواز شریف کی چوہدری شیرعلی سے ٹیلیفونک بات چیت


مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ے پی سی میں خطاب  کے بعد  پارٹی کے سینئیر رہنماء  چوہدری شیر علی سے ٹیلیفونک بات چیت  کی اور کہا کہ آپ نے قوم کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ، 

 بلند حوصلے اور جرأت و بہادری پر سلام پیش کرتا ہوں ، چوہدری شیر علی کا سابق وزیراعظم کو خراج تحسین ، تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں اپنے ویڈیو لنک خطاب کے فوری بعد سابق ممبر قومی اسمبلی، سابق میئر فیصل آبادچوہدری شیر علی کو ٹیلی فون کیا ، 

 دوران بات چیت بابائے سیاست نے قائد پاکستان میاں محمد نوا ز شریف کو اے پی سی میں قوم کی ترجمانی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کے بلند حوصلے اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں ، آپ نے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا راستہ نکال لیا ہے ، جو سفر آج شروع ہوا اس کی منزل پاکستان میں حقیقی جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی ہے ، 

 آل پارٹیز کانفرنس کے دوران آپ کے جرأت مندانہ خطاب سے سلیکٹڈ حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں حقیقی عوامی حکومت قائم ہو گی اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہونگے اور آپ ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرکے قوم کو خوشحال اور پاکستان ترقی یافتہ مملکت بنائیں گے ۔

 

Comments