نیب ناک پر بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا،سب کچھ اوپر سے ہو رہا ہے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب اس وقت اپنی ناک پر بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا سب کچھ اوپر سے ہورہا ہے ۔
نیب احتساب کا ادارہ نہیں ہے ، اسے ساری ہدایات حکومت دیتی ہے اور اس ادارے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔ لاہو ر کیاحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کے لیے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے ، اس لیے نوٹس دینا نیب کی مجبوری ہے ، یہ ایک مجبور ادارہ بن چکا ہے ،
بلین ٹری انکوائری پر کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ، اپوزیشن رہنماؤں کو انکوائری کے دوران ہی گرفتار کرلیا جاتا ہے ، انکوائری جب اپوزیشن کے خلاف ہوتی ہے تو کوئی اصول مدنظر نہیں رکھا جاتا ۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ہمارا فیصلہ ہے نواز شریف اپنا علاج مکمل کروائیں اس کے بعد وطن واپس آئیں ، وہ ہمارے قائد ہیں ، پارٹی ان کی قیادت میں متحد ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کا نام لیے بغیر کہا کہ 'راولپنڈی کا جو دوست ہے وہ شیطان کا بھی دوست ہے ، اپوزیشن 20 تاریخ کو اپنا متفقہ لائحہ عمل تیار کرکے اعلان کرے گی '
علاوہ ازیں حکومت کے ہتھکنڈے اپوزیشن کا راستہ نہیں روک سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور (ش) میں کوئی فرق نہیں ہے ، سب متحد ہیں اور اے پی سی کے تمام فیصلوں میں ایک قدم آگے بڑھ کر ساتھ دیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا حوالہ دے کر کہا کہ 'جب بھی بشیر میمن، وزیر اعظم عمران خان کے پاس جاتے تو وزیراعظم انہیں اپوزیشن کے لوگوں کو گرفتار کرنے کا کہتے اور رانا ثنا اللہ کے خلاف کچھ نہ کچھ نکالنے پر زور دیتے تھے ۔
جب وزیراعظم کی یہ حالت ہو تو پھر اداروں کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے ۔ وزیراعظم اپوزیشن کے خلاف نیب سے سب کچھ کرارہے ہیں لیکن وزیراعظم سے یہ سب کون کرارہا ہے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 'ہم پوری ذمہ داری عمران خان پر عائد کریں گے جو دعوے انہوں نے کنٹینرز پر کھڑے ہو کر کیے ، اگر عمران خان کو اقبالی بیان دینا یا وعدہ معاف گواہ بننا ہے تو بن جائیں ۔

Comments
Post a Comment