سر کاری سطح پر بھنگ کی کا شت سے ملک کی بد نامی ہو گی
مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ سر کاری سطح پر بھنگ کی کا شت سے ملک کی بد نامی ہو گی ۔
تبد یلی سرکار نے انڈو ں مرغیو ں بھینسوں سے اپنی معا شی پا لیسی کاآ غازکیا اب بھنگ تک پہنچ گئی ہے ، لنگر خانو ں پر پی ٹی آئی کے مخصو ص طبقے کا قبضہ ہے پنا ہ گاہیوں میں بھی غر یبو ں کو پناہ نہیں مل رہی ۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز شریف سڑکوں کے جال بھی بچھا دے تو ان کا کوئی فائدہ نہیں لیکن عمران خان بھنگ بھی کاشت کرے تو وہ ملکی ترقی کا ایک اہم سنگ میل ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ فواد چوہدری بھنگ کے فضا ئل بیان کرنے کی بجائے بتا ئیں ملک میں آ ٹا ، چینی ، دالیں ، گھی ، بجلی اور پٹر و ل کب عوام کو سستا ملے گا ۔
بھنگ کی کاشت کو سرکاری سطح پر کا شت سے ملک کی بد نامی میں اضا فہ ہو گا دنیا بھر کے ممالک اپنے اپنے ملکو ں سے نشہ ختم کرنے کی قانو ن سازی کرتے ہیں جبکہ تبد یلی سرکار نشہ کے فرو غ کیلئے اقدامات کررہی ہے جو قا بل مذ مت ہے ۔

Comments
Post a Comment