اہلخانہ کا بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت
موٹروے پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے رابطہ کیا تاہم خاتون کے اہلخانہ نے فی الوقت بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی ۔
خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت ایسی نہیں کہ وہ بیان ریکارڈ کراسکیں، خاتون کے اہلخانہ کے انکار کے بعد پولیس تاحال متاثرہ خاتون کا بیان حاصل نہیں کرسکی ہے ۔ فوکل پرسن ایس ایس پی ذیشان اصغر کا کہنا ہیکہ خاتون کی حالت کو سمجھ سکتے ہیں ، متاثرہ خاتون کا بیان اس وقت قلمبند کریں گے جب ان کے لیے ممکن ہو ۔

Comments
Post a Comment