پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری سیڑھیوں سے گر کر زخمی، ہسپتال داخل
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئے ۔
جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے ڈیفنس کے مقامی نجی ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے طلال چوہدری کے دائے کندھے اور ہاتھ میں فریکچر آنے کی وجہ سے ان کا آپریشن کردیا ہے جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔
طلال چوہدری کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

Comments
Post a Comment