جن لوگوں کا اپنا ذہنی توازن خراب ہے اب وہ ہمیں اخلاقیات سکھائیں گے اللہ کی شان ہے
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سی سی پی او اور شہبازشریف کے بیان کا موازنہ کرنا شرمناک ہے ۔
جن لوگوں کا اپنا ذہنی توازن خراب ہے اب وہ ہمیں اخلاقیات سکھائیں گے ؟ اللہ کی شان ہے ۔ شہبازشریف نے سی سی پی او کی طرح متاثرہ خاتون کی تذلیل نہیں کی۔سی سی پی او کو ہٹانے کی بجائے شہبازشریف سے استعفیٰ مانگنا عقل کی کمی کا ثبوت ہے ۔
ایک ہفتے بعد بھی خاتون سے زیادتی کا اصل مجرم گرفتار نہیں ہوسکا اور حکومتی ترجمان بڑکیں مار رہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہانالائق ٹولہ خدا کاشکر کریں شہباز شریف پنجاب کو فرانزک لیباٹری بناکر دے گئے ۔ ورنہ آج تک ان جاہلوں سے ایک ملزم بھی گرفتار نہیں ہونا تھا ۔
ہے کوئی ریاست مدینہ میں جو روز تیزی سے بڑھنے والیحوا کی بیٹییوں کے ملزمان کو گرفتار کرسکے ؟ ۔سی سی پی او کا دفاع کرنے والے پہلے خود تو استعفے دیں۔شہبازشریف نے موٹروے بنانے کا ذکر کیااس کو جان بوجھ کے غلط رنگ دیا گیا اور آج خود موٹر ویز اور فرانزک لیب پہ سیاست چمکانے کی کوشش کی جارہی ہے ،
۔شہبازشریف نے 2011میں فرانزک لیب بنائی ۔2008 میں تو حکومت ہی چلی گء تھی،حقائق تو چیک کر لیا کریں۔پنجاب حکومت نے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان خود بھگائے ہیں ان کو کوئی فکر نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا پنجاب پولیس کی نااہلی کھل کر سامنے آئی ہے مسلم لیگ(ن) فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔حکومت کے خرافات کی اگر لسٹ بنانی شروع کریں تو کاغذات سیاہی ختم ہو جائے گی۔بزدار صاحب کے خرافات یہ ہیں کہ دونوں ہینڈ فری سے آواز آئے گی یا نہیں۔کورونا ہیلی کاپٹر سے نظر آئے گا یا نہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کیخلاف چارج شیٹ دی ہے۔حکومت پولیس کے ساتھ ملکر قبضہ گروپوں کی پشت پناہی کرتی ہے۔

Comments
Post a Comment