مہنگائی کا نیا سونامی ایک مرتبہ پھر غریبوں کیساتھ جا ٹکرایا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مہنگائی کی نئی لہر کا سونامی ایک مرتبہ پھر غریبوں کے ساتھ جا ٹکرایا ہے اور اس وقت عام آدمی کے استعمال کی سبزیاں مٹر دوسو روپے کلو ‘ آلو اسی روپے کلو ‘ شملہ مرچ دو سو روپے کلو لہسن تین سو روپے کلو اور ادرک آٹھو سو روپے کلو تک پہنچ چکا ہے اور کھیرا فی کلو سو روپے کلو تک جا پہنچا ہے جبکہ چینی سو روپے کلو اور چکی کا فی کلو آٹا بھی سینچری کے قریب پہنچ چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت سے پسے ہوئے عوام پر مہنگائی کا ایک نیا بم گرادیاگیا ہے سفاک حکمرانوں نے ایک ہی دن میں صارفین پر 165ارب کا بوجھ ڈال دیا ہے بجلی ، ادویات اور اشیائے خوردونوش کو مہنگا کرناغریب دشمن اقدام ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی بد عہدی، ناکامی اور نااہلی کی قیمت غریب عوام کب تک چکاتے رہیں گے ، ضروری استعما ل کی 94ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ ناقابل برداشت ہے مشیر صحت نیڈھٹائی سے کہا ، سپلائی یقینی بنانے کیلئے ادویات کو مہنگا کرنا پڑانا اہل حکومت کو لانے کا جزیہ عوام سے کب تک لیا جاتا رہے گا آخر کب تک عوام مہنگائی کی اس چکی میں پستے رہیں گے ۔

Comments
Post a Comment