مریم نواز کو طلب کر کے ہم نے پتھر کھانے ہیں، کبھی پولیس نے بھی کسی پر پتھر پھینکے ہیں؟
ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ شراب لائسنس کیس میں وزیراعلی عثمان بزدار کو دوبارہ نوٹسز بھجوا چکے ہیں، لیکن ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا ۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے ہوئے کہا نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہمیشہ میرٹ پر کارروائی کرتے ہیں، مریم نواز کو طلب کر کے ہم نے پتھر کھانے ہیں ،
کبھی پولیس نے بھی کسی پر پتھر پھینکے ہیں؟ ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا کہنا تھا نیب میرٹ پر کارروائی کرتا ہے ، نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، نیب نے کرپٹ افراد سے اربوں روپے کی ریکوری کی ہے ۔

Comments
Post a Comment