ایل این جی ریفرنس:شاہد خاقان عباسی بیٹے عبداللہ کیساتھ عدالت پیش
ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے کی ۔
ضمنی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شائد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔
عدالت نے نیب سے غیر ملکی ملزمان کو سمن کی تعمیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی ۔ نیب نے غیر ملکی ملزمان سے متعلق رپورٹ کے لئے تین ہفتے کی مہلت مانگ لی شائد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے عدالت کو بتایا کہ غیر ملکی ملزمان سے متعلق وقت زیادہ لگ سکتا ہے ہماری استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ کے لئے زیادہ وقت دیا جائے ۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ زیادہ لمبی تاریخ نہیں رکھ سکتے شاید آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنا پڑیں عدالت نے حکم دیا کہ تمام ملزمان کو ضمنی ریفرنس کی نقول آج کی فراہم کی جائیں عدالت میں دو غیر ملکی ملزمان پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری جس پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ غیر ملکی ملزمان کی کمپنیوں کے نام نوٹس بھیجے گئے تھے ۔
ابھی تک دفتر خارجہ سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک غیر ملکی کمپنیوں کو سمن کی تعمیلی رپورٹ نہیں آتی فرد جرم عائد نہیں ہو گی کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

Comments
Post a Comment