سانحہ موٹر وے کا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال گرفتار نہیں ہو سکا


  لاہور سیالکوٹ موٹر وے سانحہ کا مرکزی ملزم عابد ملہی ساہنحہ کو 17 روز گزر جانے کے بعد بھی تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ،  سانحہ کے مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری کی وجہ لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ اور سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے درمیان باہمی اختلافات بتائے گئے ہیں جو ملزم عابد ملہی کی گرفتاری میں اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ 

 اس حوالے سے پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ اور آپریشنز ونگ کے متعدد افسران نے آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی کے روبرو پیش ہو کر اپنے تبادلوں کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،  افسران کے درمیان چپقلش شدت اختیار کرنے کے بعد بعض افسران نے پولیس کی ملازمت سے مستعفی ہونے کے لئے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے کیونکہ لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے رویے سے مایوس دکھائی دے رہے ہیں ۔

 

Comments