شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں پر ہم سب کو فخر ہے،
سینیٹر رحمان ملک نے یوم دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر شہدائے قوم کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ6 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار کے دن کے طور پر منایا جائیگا ۔
آج کے دن 1965 میں ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کی ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ، شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں پر ہم سب کو فخر ہے ، شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں جنکے پیاروں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں ، بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے ، آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جو انقریب انکو ملی گی انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے ۔

Comments
Post a Comment