ملک بھر میں یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
جنگ ستمبر میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے کی یاد میں ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ 6 ستمبر 1965 کو بھارتی افواج نے لاہور کے قریب بین الااقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دشمن کو بیدیاں اور واہگہ کے مقامات پر ہی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔
قوم کے جاں نثار سپوتوں نے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوادیے اور مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا۔اسلام آباد میں رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے وفاقی دار اسلام آباد جنگ ستمبر میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے کی یاد میں ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔6
ستمبر 1965 کو بھارتی افواج نے لاہور کے قریب بین الااقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دشمن کو بیدیاں اور واہگہ کے مقامات پر ہی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ قوم کے جاں نثار سپوتوں نے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوادیے اور مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا ۔
اسلام آباد میں رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے وفاقی دار الحکومت کے آسمان پر رنگوں کی قوس و قزح چھا گئی اور ملی نغموں نے شہریوں کا لہو گر ما دیا۔یوم دفاع کے موقع پر نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
ملک بھر میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر یوم دفاع کی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی ۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈ زکی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں ۔

Comments
Post a Comment