نواز شریف اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے


 پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ 

ترجمان پیپلز پارٹی مصطفی کھر نے کہا ہے کہ  نواز شریف نے اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی  دعوت قبول کر لی وہ اے پی سی میں ضرور شامل ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے  اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی ، 

بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا بھی  کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان  فون پر سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ کیا،دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورت حال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔


Comments