سانحہ موٹروے کے ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنے کے امکانات پیدا کر دئیے گئے


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سانحہ موٹروے کے ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنے کے امکانات پیدا کر دئیے گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نیعدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم موٹروے واقعے پر افسردہ ہے اور کسی بھی واقعے میں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنا ظلم ہے۔ جب کہ موٹروے واقعے میں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنے کے امکانات پیدا کر دیے گئے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے ؟  قانون کی عملداری نہیں ہے ۔ مقدمے میں وقوعہ کو 4  بجے کا بنا رہے ہیں ۔ اور موٹروے واقعے سے متعلق ڈولفن اہلکاروں کا بیان بھی آ گیا ہے ۔ لیکن حکومت کی پالسی کہاں ہے ؟ ۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو جس کام پر توجہ دینی چاہئیے وہ نظر انداز ہے ، سی سی پی او غیر مناسب گفتگو کرنے کے عادی ہیں جب کہ حکومت نے انکوائری کروانے کی بجائے آئی جی ہی تبدیل کر دیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کی وہ گفتگو جس کی پوری قوم مخالفت کر رہی ہے ۔ سی سی پی او کو بلدیاتی انتخابات جیتنے کے لیے لگایا گیا ہے ۔  یہاں موٹروے واقعے میں حکومت اور پولیس کا اپنا ریکلارڈ آپس میں نہیں ملتا۔جب کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیا دتی کے واقعہ پر سی سی پی او لاہور کو برطرف کیا جائے ۔ خاتون رات کو گھر سے کیوں نکلی مدینہ کی ریاست میں قوم کامحافظ کہہ رہا ہے کہ ہمارے ملک میں فرانس جیسا تحفظ نہیں ، 

 سی سی پی او خود کہتا ہے کہ خاتون خود مجرم ہے کیوں نہیں ، موٹر وے پر پولیس موجود تھی پچھلے آئی جی نے خود کہا تھا کہ موٹر وے پر اس جگہ پولیس فراہم کی جائے ، فاشسٹ حکومت کے دور میں بچوں کے سامنے ماں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر وزیر اعظم خاموش ہیں ، زینب کیس میں شہباز شریف سوئے نہیں تھے ، پورے نظام کو ہلا دیا تھا ، 

خاتون زیادتی کیس میں ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو خواتین سڑکوں پر ہوں گی، مسلم لیگ ن کے مرہون منت ہیں ، سیاستدانوں کی سیاست اب دفن ہوچکی ہے مسلم لیگ میں ش گروپ بننے کی باتیں کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں انہوں نیکہا کہ ہمارے آئین کا آرٹیکل نائن ہر شہری کو تحفظ دیتا ہے  ۔

Comments