وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے جہا ں وہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کریں گے اور اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بروز ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے جہاں وہ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلا ن کا اعلان کریں گے ،
وزیراعظم عمران خان صنعتکاروں تاجروں اور دیگر نمائندگان سے ملا قاتیں کریں گے ۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سمیت اتحادی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی ملا قات کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سندھ کے لئے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلا ن کریں گے یہ ترقیاتی پیکچ 3سال میں خرچ کیا جا ئے گا ۔

Comments
Post a Comment