مسلم لیگ(ن) نے حمزہ شہباز کو جیل سے اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جیل سے نجی ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ۔
مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کی جانب سے لکھے گئے خط میں حمزہ شہباز کو جیل سے اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز جو اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں ہیں ان کی کرونا رپورٹ مثبت آ گئی ہے ،
حمزہ شہباز گزشتہ ایک ہفتے سے کرونا وائرس کا شکار ہیں،حمزہ شہباز کامیڈیکل ریکارڈ اتفاق ہسپتال میں موجود ہے، اس ہسپتال کے ڈاکٹر رضوان اختر ان کا بہتر علاج کر سکتے ہیں ۔ خط کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاجائے ۔

Comments
Post a Comment