چین اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں
امریکہ میں چینی سفیر زوئی تیان کائی نے سابق امریکی وزیر خزانہ ہنری پالسن کی میزبانی میں ہونے والے ڈائیلاگ ود پالسن نامی مذاکرے میں شرکت کی ۔
چینی سفیر نیکہا کہ تاریخی اور ثقافتی روایات، سیاسی اور معاشی نظاموں میں فرق کی وجہ سے چین اور امریکہ کے مابین اختلافات ناگزیر ہیں تاہم چین اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ان کے اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں ، اگر دونوں فریقوں کی سیاسی خواہش ہو تو چین اور امریکہ میں تعاون کی بڑی گنجائش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے چین کی پالیسی واضح، مستقل اور مربوط ہے، محاذ آرائی کے بجائے چین ہمیشہ امریکہ سے تعمیری اور باہمی تعاون کے تعلقات کی توقع کرتا ہے ۔ چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ کو بہت سارے عالمی چیلنجز کا سامنا ہے ،
آب و ہوا کی تبدیلی ہو، متعدی بیماریاں یا قدرتی آفات، چین اور امریکہ تنہا ان سے نہیں نمٹ سکتے ۔ چین اور امریکہ کو عالمی سطح پر مشترکہ ذمہ داریاں سنبھالنی چاہیے اور بین الاقوامی تعاون کو مشترکہ طور پرفروغ دینا چاہیے اور تمام چیلنجوں کا فعال طور پر جواب دینا چاہیے ، یہ عالمی برادری کی توقع ہے اور دونوں ممالک کا سب سے بڑا مشترکہ مفاد بھی ۔

Comments
Post a Comment