آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، فود حسن فواد پر فرد جرم عائد کردی گئی


آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ اس ضمن میں موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فود حسن فواد سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ،  دیگر ملزمان میں رباب حسن، وقار حسن، انجم حسن شامل ہیں ، 

 چاروں ملزمان کی طرف سے صحت جرم سے انکار کیا گیا تاہم عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست واپس کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کردی اور اگلی سماعت پر گوہان کو بیانات کیلئے طلب کرلیا گیا ہے ۔  یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا جس کے مطابق فواد حسن فواد پر 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے ۔ 

فواد حسن فواد نیب کے روبرو 3 ارب 47 کروڑ 54،لاکھ 80 ہزار 822روپے کی وضاحت دے سکے ، فواد حسن فواد نیب کو 1 ارب 8 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار 172 روپے سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے ۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی مدت ملازمت ختم ہو گئی ،  انتہائی با اثر اور طاقتور بیورو کریٹ30 برس تک خدمات سر انجام دینے کے بعد پابندِ سلاسل ریٹائر ہو ئے ۔ 

 سرکاری ریکارڈ کے مطابق فواد حسن فواد کی تاریخ پیدائش 14 جنوری 1960 ہے ، 13 جنوری کو فواد حسن فواد کی عمر 60 برس ہوئی ، فواد حسن فواد نے آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے ڈومیسائل پر سول سروس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ 

سابق وزیراعظم نواز شریف کے اس وقت کے پرنسیپل سیکرٹری اور ملک کے ایک انتہائی طاقتور سمجھے جانے والے بیوروکریٹ فواد حسن فواد 14 جنوری 2020 کو ریٹائرڈ ہوئے ۔

 

Comments