عمران خان نیازی اپنے علاوہ سب کو چور سمجھتا ہے
مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی اپنے علاوہ سب کو چور سمجھتا ہے ، شو کت خا تم ہسپتال کیلئے شر یف فیملی نے جگہ اور پیسہ دیا تھا آ ج وہ ہی لوگ نیازی کے نظر میں چور ہیں ،
عمران نیازی محسن کش اور احسان فرامو ش انسان ہے پی ٹی آئی کے بنیادی ممبر ان بھی آج پچھتا رہے ہیں ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان نے صر ف ”وزیراعظم“ بننے کیلئے اپنی 22سا لہ جدو جہد کوخاک میں ملا دیا ہے آ ج عمران خان صر ف ”وزیراعظم“ اور اسٹیبلشمنٹ کا چا بی والا کھلو نا ہے ۔ اپوز یشن کی اے پی سی کے بعد نیب بھر جا گ گئی ہے اسے کئی سیا سی جماعتو ں کے لیڈر چور نظر آ نا شروع ہوگئے ہیں ۔
انہو ں نے کہاکہ نیب ملازمین بھی قانون کے دائرے میں راہ کر ”وزیراعظم“ کی ہاں میں ہاں ملا ئیں نیب یکطر فہ احتسا ب کا پہیہ گھما نے کی بجائے علیمہ خان، جہانگیر تر ین ، علیم خان ، پرو یز خٹک اوردیگر حکومتی چھتر ی تلے جمع کرپشن کے”کنگ“ پہلوانو ں کے گرد بھی احتسا بی شکنجہ کسے اور انہیں بھی نیب آ فس بلانے کیلئے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرے ۔

Comments
Post a Comment