وزیر اعظم موٹروے واقعہ پر وزیراعلی پنجاب اور سی سی پی او کی سر زنش کی بجائے انہیں شاباش دیتے ہوئے دکھائی دئیے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لندن امریکہ‘پیرس اور فرانس کی مثالیں دینے والے وزیراعظم عمران خان اپنے سب سے بڑے شہر لاہور سیالکوٹ موٹروے کے واقعہ پر اپنے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور سی سی پی او کی سر زنش کی بجائے انہیں شاباش دیتے ہوئے دکھائی دئیے ۔
وزیراعظم نے ایسا کرکے موٹروے کی متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے اگر آج بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوتے تو ملزمان اپنے انجام کو پہنچ چکے ہوتے ۔ وہ پیپلز پارٹی کے نائب صدر راؤ محمد شریف کے ڈیرے چاچو والی گاؤں میں بلاول بھٹو کی 32سالگرہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ تقریبا ایک ہفتہ ہونے والا ہے اس سانحہ کو مگر ابھی تک بھی اس واقعہ کے ملزمان کا نہ پکڑا جانا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پنجاب پر نااہلوں کا ٹولہ مسلط ہے اور اس نااہل ٹولے نے صرف یہ بتانے کے لئے پریس کانفرنس کی کہ وہ مجرموں کو پکڑنے گئے تھے مگر ناکام رہے ان کی یہ پریس کانفرنس اپنی نوعیت کی ایک انوکھی پریس کانفرنس ہو گی جو اس بات کااعتراف تھی کہ ہم مجرم نہ پکڑ سکے اگر ابھی بھی ایسے نااہل حکمرانوں سے جان نہ چھڑائی گئی تو پھر اس کا بڑا نقصان ہو گا ۔

Comments
Post a Comment