موٹروے زیادتی کیس: ملزمان تک پہنچنے کیلئے ثبوت مل گیا
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں ملزمان تک پہنچنے کے لیے ثبوت مل گیا ہے ۔
موٹروے پر پیش آنے والے واقعے کے کیس میں اب تک بہت اچھا کام ہوا ہے ، ہم اس گاؤں تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے ملزمان کا تعلق ہے ۔
نجی ٹیوی سے گفتگو کر تے ہوئے آئی جی پنجا ب پولیس انعام غنی نے کہا کہ 20 ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں اور اس انویسٹی گیشن کو ڈی آئی جی خود دیکھ رہے ہیں ، جلد از جلد ملزمان گرفتار ہوں گے ۔
انعام غنی کا کہنا تھا کہ خاتون نے ملزمان کی عمر اور کچھ شناخت بھی ظاہر کی ہے ، اس وقت ایک بہت اچھا سراغ ملا ہے جو سیدھا ملزمان تک پہنچائے گا لیکن ابھی اسے میڈیا پر نہیں بتایا جا سکتا ۔

Comments
Post a Comment