موجودہ حکومت نے عوام کو دعوؤں اور سبز باغ دکھانے کے سواء کچھ نہیں کیا


  پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو دعوؤں اور سبز باغ دکھانے کے سواء کچھ نہیں کیا پاکستان پیپلز پارٹی نے عملی طور پر خدمت کرتے ہوئے عوام کو نوکریاں دیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مہنگائی میں کمی سمی ۔ 

 پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو دعوؤں اور سبز باغ دکھانے کے سواء کچھ نہیں کیا پاکستان پیپلز پارٹی نے عملی طور پر خدمت کرتے ہوئے عوام کو نوکریاں دیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مہنگائی میں کمی سمیت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا ۔ 

 یہاں سے جاری ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی عملداری ہر شعبے میں نہ ہونے کے برابر ہے تحریک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کو اعلانات اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دے سکی ایک کروڑ ملازمتیں اور 50  لاکھ گھر کے اعلانات پہلے بھی کئے گئے تھے لیکن حقائق یہ ہیں کہ دو سال میں عوام کے سر سے چھت اور بیروزگار افراد میں اضاہ ہوا ہے حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں، روزگار اور ضروریات زندگی کی دوسری سہولتوں کی فراہمی اور پرامن سماج کا قیام کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے ۔

 

Comments