پنجاب پولیس کوعثمان بزدار چلارہے ہیں یا چھوٹو گینگ؟
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کوعثمان بزدار چلارہے ہیں یا چھوٹو گینگ؟ آٹا گینگ ،چینی گینگ ،پیٹرول گینگ کے بعد اب قبضہ گینگ بھی پنجاب میں آگیا ہی ۔
چوہان صاحب پولیس کے کندوں پر بندوق رکھ کر چلانے کا ڈرامہ بند کردیں ۔ اپنے وٹس ایپ وزیراعلیٰ اور پرچی والے سی سی پی او کی کارکردگی عوام کوبتائیں ۔ آٹھ روز بعد بھی پنجاب پولیس موٹروے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہیں کرسکی ۔
کل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو قبضہ گرپوں کی سرغنہ قراردیا ہے ۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاپنجاب کے شہری آج چوروں ڈاکوں کے رحم و کرم پر ہیں ۔ پنجاب کی مائیں بہنیں درندہ صف بھیٹروں کے رحم و کرم پر ہے۔پنجاب میں لاء اینڈ آڈر کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے ۔ افسران بدلنے سے نہیں چیف ایگزیکٹیو تبدیل کرنے سے حالات بہتر ہونگے ۔ حکومتی ترجمانوں کی تسلیاں اور دلاسے خواتین کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے ۔

Comments
Post a Comment