ایران پرعائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ سے دوبارہ رجوع کریں
اقوام متحدہ میں جوہری معاہدے کے تحت ایران پر عائد اسلحہ پابندیوں کی مدت آئندہ ماہ ختم ہو گی تاہم امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ تخفیف اسلحہ کے لیے ایک بار پھر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ سے دوبارہ رجوع کرے گا ۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ پریس بریفنگ کے دوران دھمکی دی کہ ہم ان تمام ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو ایران کے ساتھ اسلحہ کی تجارت میں ملوث ہیں جس پر اقوام متحدہ نے پابندی عائد کر رکھی ہے ۔
اس سلسلے میں امریکہ اپنے طور پر بھرپور اقدامات کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ اسلحہ کی تجارت پر عائد پابندیوں میں توسیع کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کریں گا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ غیرملکی اسلحہ کی تجارت کو روکنے اور پابندیوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ اقدام کرے گا ۔
دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں سنیپ بیک مکینزم کے نفاذ میں امریکہ کو شکست کا سامنا ہوا ہے اور ایرانی قوم کی جیت ہوئی ہے ۔

Comments
Post a Comment