نوازشریف کی ضمانت، توہین عدالت کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر
نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے کے معاملے پر توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے ۔
رجسٹرار ہائی کورٹ نے اینکرز کے خلاف توہین عدالت کیس کی کاز لسٹ جاری کردی ۔ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے پر عدالت نے توہین عدالت کیس میں نوٹس کئے تھے ۔
عدالت نے چیئرمین پیمرا کو بھی کیس میں نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔ عدالت نے مختلف نجی چینلز کے اینکرز کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ کیس کی سماعت آج(بدھز کو) 23 ستمبر کو ہو گی ۔

Comments
Post a Comment