پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ
پاک فضائیہ کا ایک طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ، حادثہ میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ،
پاک فضائیہ کا ایک طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ، حادثہ میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ، حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے اعلی سطحی بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کاایک طیار ہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے ۔

Comments
Post a Comment