عوام کو سستے اور معیاری مکانوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے
چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ عوام کو سستے اور معیاری مکانوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔
سستی رہائشی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ حکومت ہر شعبہ میں اصلاحات لارہی ہے ۔ تعمیراتی صنعت میں بھی اصلاحات لائیں گے ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔
متعدد انویسٹرز ، ڈویلپرز اور بلڈرز نے نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) سے رابطہ کیا ہے اور اگلے تین ماہ میں صوبے کے مختلف شہروں میں لاکھوں گھروں کی تعمیر کاآغاز ہوجائے گا ۔
پھاٹا میں ڈویلپرز ، بلڈرز اور انویسٹرز کی رہائشی سکیموں کی منظوری کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے ۔ وزیراعظم پاکستان کی پالیسی کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے تین لاکھ روپے کی سبسڈی کی فراہمی سے کم آمدنی والے طبقہ کو خاطرخواہ آسانی فراہم ہوگی ۔

Comments
Post a Comment