مریم نواز اے پی سی میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی


 مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپوزیشن کی کثیر  الجماعتی کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہو رسے اسلام آباد  پہنچ گئیں ہیں ۔ 

کانفرنس میں شرکت سے پہلے وہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منسٹر کالونی میں رہائش گاہ پر جائیں گی جہاں پر ن لیگ کے تمام شرکاء اکٹھے ہوں گے ، پہلے مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں اے پی سی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی اور اس کے بعد پھر شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کے تمام رہنما کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت کے لئے میریٹ ہوٹل جائیں گے ۔ 

مریم نواز نے اسلام آباد کے سفر کے دوران موٹروے پر ایک فوڈ شاپ پر کھانے پینے کی اشیاء خریدیں اوروہاں پر بچوں اور خواتین سے ملاقات بھی کی  اور سیلفیاں لیں ۔


Comments