سی ٹی او لاہور کے احکامات پرسموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری
سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت پر سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا ،
سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد نے بتایا کہ رواں ماہ میں دھواں دینے والی 17 ہزار 121 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری ، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 37 لاکھ 69 ہزار جرمانہ عائد ، انتہائی مضر صحت دھواں چھوڑنے والی 49 گاڑیاں بھی بند ، ٹریفک پولیس کے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات قائم ، سی ٹی او لاہور کی ایجوکیشن یونٹ کو بس اڈوں پر آگاہی لیکچرز بھی جاری ،
سرکل افسران متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم جاری رکھیں احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے ، آگاہی دینے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے ، سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری ، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے ، ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے ،۔

Comments
Post a Comment