مریم صفدر اعوان کا اداروں پر تنقید کر نا و طیرہ ہے
تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ مریم صفدر اعوان کا اداروں پر تنقید کر نا و طیرہ ہے ، اپوز یشن کی کر پشن بچانے کیلئے آ ئے روز اے پی سی کی دھمکی انہیں کڑے احتسا ب سے نہیں بچا سکتی ،
ملک میں پیپلز پار ٹی اور(ن) لیگ پوائنٹ سکورنگ کی سیا ست کررہی ہیں ۔ مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے والو ں کو شرم آ نی چاہیے اپوز یشن بتائے ان پر عمران خان نے کو ن سے مقدمات درج کرائے؟۔ زرداری اور شریف فیملی انہی مقدمات کاسامنا کررہی ہے ۔
جو انہو ں نے ایک دوسرے کیخلا ف بنائے۔ انہو ں نے کہاکہ پہلے لیگیو ں نے نوازشر یف کی بیماری پر سیا ست کی اب وہ حمزہ شہباز کی بیماری پر سیا ست کرکے اپنے آ پ کو مظلوم ثا بت کرنے کی کو شش کررہے ہیں ۔ اپوز یشن کی ساری چا لیں اب عوام سمجھ چکی ہے آ ئین اور قانون کے مطا بق دو سرے قید یو ں کی طرح حمزہ شہباز کو بھی جیل میں تمام طبی سہو لیا ت میسر ہیں ۔ حمزہ شہباز بیماری کی آ ڑ میں مسلم لیگی قیادت کی چیخ و پکار اب کسی کو بے و قو ف نہیں بنا سکتی،حمزہ شہباز کے علاج کیلئے حکومت تمام سہو لیا ت مہیا کررہی ہے ۔

Comments
Post a Comment