شالیمار تھیٹر میں نیا ڈرامہ جاری، سونیا سیٹھی کی شاندار پرفارمنس
شالیمار تھیٹر میں نیا ڈرامہ ”محبت لا جواب“جاری سونیا سیٹھی کی شاندار پرفارمنس۔تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر لاہور میں نیا میڈی کھیل“محبت لا جواب“کامیابی سے جاری ہے جس کی کاسٹ میں سونیا سیتھی ، دیا جٹ ،شیزہ جٹ ،آرزو ، رابعہ چوہدری،ستارہ شہزادی،لکی ڈیئر،سرفراز وکی،صابر گاگا،شہزاد شوکی،اظہر نشئی،عابد علی،اعجاز پار والاو دیگر فنکار شامل ہیں ،
اسٹیج ڈرامہ ”محبت لا جواب کی تحریرہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے جبکہ پروڈیوسرندیم بھٹی اور گورائیہ جی ہیں ، اس حوالے سے سونیا سٹھی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اجمل ملک کی جاندار تحریر و ہدایات اور تمام فنکاروں کی شاندارپرفارمنس کی بدولت ہمارا ڈرامہ سپر ہٹ جا رہا ہے اور میں اس ڈرامہ میں نیو ڈانس آئٹم کیساتھ پرفارم کر رہی ہوں جسے شائقین بے پناہ پسند کر رہے ہیں ۔

Comments
Post a Comment