سی سی پی او لاہور نے اپنے بیان پر معذرت کرلی


 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی عدالت کی جانب سے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کے باعث سی سی پی او لاہور نے عدالت میں پیش ہونے سے قبل سانحہ موٹروے کی متاثرہ خاتون سمیت ملک بھر کے عوام سے معافی مانگ لی ہے ۔ 

 عمر شیخ نے سانحہ موٹر وے پر دئیے گئے بیان پر متاثرہ خاتون اور قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے بیان سے متاثرہ خاتون اور ملک کی دیگر خواتین کی دل عزاری تو وہ متاثرہ خاتون اور پوری قوم سے معذرت خواہ ہیں ۔  بتایا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے لاہور ہائیکورٹ پیش ہونے اور معافی مانگنے سے قبل گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ۔ 

 گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور نے گورنر پنجاب کو سانحہ موٹر وے سے متعلق دئیے گئے اپنے بیان پر وضاحت دی جس پر گورنر پنجاب نے عمر شیخ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر معافی مانگیں عمر شیخ نے اپنی معذرت میں متاثرہ خاتون کو اپنی بہن بھی قرار دیا جبکہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وقوعہ سے 5 روز بعد معافی مانگنے والے سی سی پی او لاہور عمر شیخ چند روز قبل وفاقی مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے کئے پر معذرت کرنے سے بھول گئے تھے ۔  

 

Comments