نوازشریف اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے،


 وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا ہم پر دباؤ ہے ،  لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہیں ۔  نوازشریف کی واپسی کے تمام دروازے بند ہوچکے ،  اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے ، 

 کراچی میں شاہ عبداللطیف ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  کے سی آر کا کام شروع ہونے لگا ہے ،  سندھ حکومت کا پورا تعاون ہے، اس حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت کی کوئی لڑائی نہیں ،  کے سی آر پر سندھ اور وفاق ایک پیج پر ہیں۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ہونے والی ملاقاتیں اچھی رہیں ، 

 سرکلر ریلوے پر سندھ حکومت سے کوئی تنازع نہیں ہے۔وزیرریلوے نے کہا کہ ہر پندرہ دن بعد کراچی آؤں گا ،  ہماری طرف سے کام شروع ہے 12 کلومیٹر مکمل کرلیا ہمارے پاس 30  کلو میٹر ہے ،  سندھ حکومت کے ساتھ مل کرتجاوزات کی نشاندہی کی جارہی ہے ،  لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہے ،  تجاوزات کے خاتمے کے لئے عدالت عظمیٰ کا دباؤ ہے ، ریلوے کی تجاوزات سے متعلق   نقشہ آج پیر کو دے دیاجائیگا ۔ 

 انہوں نے کہا کہ  کے سی آر پر ہماری طرف سے کام شروع ہے، منصوبے پر ساڑے دس ارب روپے خرچ کرنے جارہے ہیں ۔     سابق وزیراعظم نوازشریف  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئیوزیر ریلوے نے  کہا ان   کی واپسی کے تمام دروازے بند ہوچکے ، اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے ، اس لیے نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا ، نوازشریف سمجھ چکے ہیں کہ ڈان لیکس اپنے انجام کو پہنچ چکی، ن لیگ اور پیپلپزارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ۔ 

 

Comments