نوازشریف ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی میاں عبدالرؤف نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں ، پوری قوم کو ان پر اعتماد ہے ، ہمارے ملک کی سیاست میں یہ پہلی اے پی سی نہیں ، جب کوئی حکومت اقتدار میں ہو اور وہ عوام کی توقعات پر پوری نہیں اتررہی ہوتی تو پھر اپوزیشن جماعتیں ا کٹھی ہوتی ہیں ۔
انہوں نے کہاجو نوازشریف کے خیالات ہیں ، ان خیالات کو لوگ اپناتے ہیں نوازشریف نے جو خطاب کیا ہے وہ وزنی ہے ، نوازشریف کے خطاب پر پارٹی کے اندر اس پر یکسوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اے پی سی کے انعقاد کے بعد حکمران گھبراہٹ کا شکا رہیں ، حکومتی ایوانوں میں ہرطرف بے چینی ہے ، اے پی سی کو ناکام قرا دینے والے وفاقی وزاء دلی طور پر اے پی سی کی کامیابی تسلیم کررہے ہیں ،
وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلند ہے ، ہر وفاقی وزیر کو جھوٹ بولنے کی ذمہ دار سونپی گئی ہے ، جو وزیر اپنی ذمہ دار پوری نہیں کرتا اس کی سخت سرزنش کی جاتی ہے، وفاقی وزراء حقائق کے برعکس موقف اختیار کرنے پر مجبور ہیں ۔

Comments
Post a Comment