پاکستان میں کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا تیسرامرحلہ شروع


 پاکستان میں کورونا ویکسین’کینسینو‘ کے کلینیکل ٹرائل کیتیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ 

. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ویکسین کا پہلا اور دوسرا مرحلہ چین میں ہوا تھا اور تیسرا پاکستان میں ہورہا ہے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے سربراہ میجر جنرل عامر اکرام  کے ہمراہ اسلام آبا د میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ    ویکسین کاٹرائل صحت کینظام میں بہتری کیلیے بھی اہم ہے اور کوروناویکسین کا ٹرائل ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ، 

  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قومی ادارہ صحت اور چینی کمپنی مل کرٹرائل کررہے ہیں ۔ پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے سربراہ میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ 8سے10ہزار رضاکاروں پر ویکسین کاٹرائل ہوگا ۔  فیز تھری ٹرائل اہم ہے اس میں حتمی نتیجہ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کامیاب ہونے کے3یا4ماہ بعد ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی 

۔

 

Comments