سالہ دور حکومت میں تبدیل کئے گئے چیف سیکرٹریز پنجاب میں سے جاوید محمود بہترین چیف سیکرٹری قرار


  پنجاب حکومت کے 2 سالہ دور حکومت میں تبدیل کئے گئے چیف سیکرٹریز پنجاب میں سے سرکاری حلقوں نے جاوید محمود کو بہترین چیف سیکرٹری جبکہ خضر حیات گوندل کو کام کے حوالے سے بدترین چیف سیکرٹری قرار دیا ہے اسی طرح ناصر محمود کھوسہ کو درمیانے درجے کا چیف سیکرٹری قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ناصر محمود کھوسہ نے افسران کا عمل دخل کم کیا ، 

 جاوید محمود نے چیف سیکرٹری کا عہدہ سنبھالتے ہی کنٹریکٹ پر تعینات افسران کو ملازمت سے فارغ کیا جبکہ خضر حیات گوندل نے سول سیکرٹریٹ میں شہباز شریف گروپ لابی کے افسران کو تعینات کیا اور یہاں تک کہ وہ موجودہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاسوں میں بھی شرکت کیا کرتے تھے ۔ 

 سرکاری حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک ایمانداری اور میرٹ کے مطابق کام کرنے میں مصروف ہیں ۔

 

Comments