موٹر وے زیادتی واقعہ،دلخراش واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے
پاکستان پیپلز پارٹی ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے موٹر وے زیادتی واقعہ پر اہم بیان میں کہاہے کہ اس دلخراش واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے ۔
اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ اس واقعہ کو تین دن گزر گئے ہیں اور اس کا براہ راست زمہ دار وزیر مواصلات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ وہ وزیر مواصلات ہے جو ہر جگہ ہر مسلہ پر چیخ و پکا ر کرتا رہتا ہے ، ۔انہوں نے کہاکہ وزیر مواصلات پیپلز پارٹی اور سند ھ کے خلاف ہر مسئلہ پر چیخ و پکار پریس کانفرنس اور اسمبلی میں شور کرتا رہتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ میں نے تین دن انتظار کیا کہ وزیر مواصلات کااس درد ناک واقعہ پر بیان آے لیکن کوئی بیان نہیں آیا،سات ماہ پہلے ان لوگوں نے افتتاح تو کردیا لیکن پولیس پٹرولنگ کا بندوبست نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹول ٹیکس ڈبل کر دییلیکن ماں بہنوں کی عزتیں تارتار ہورہی ہیں لگتا ہے وزیر موصوف اس طرح کے مقامات پر خود بھیس بدل کر جاتے ہیں کہ ملزم ان کو مل جاہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سخت محنت کرنے والے وزیر مواصلات اس واقعہ پر کیا بیان دیتے ہیں میر ا تجسس ہے . انہوں نے کہاکہ بہت ہو گیا اگر ٹول ٹیکس ڈبل کر دیے ہیں تو سفر کرنے والوں کی حفاظت کا زمہ بھی لو ، موجودہ نااہل لوگ ریاست مدینہ کا نام لینا چھوڑ دیں وہ بہت عظیم ریاست تھی اور آپ لوگوں کے کام بہت حقیر ہیں ۔

Comments
Post a Comment